ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنے پربااثر افراد کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

06-26-2025

(لاہور نیوز) مزنگ کے علاقہ قرطبہ چوک میں ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا مہنگا پڑ گیا، گاڑی روکنے پر بااثر افراد نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈنز  نے گاڑی میں موجود خاتون سے بدتمیزی کی،کار ڈرائیور  نے اپنے وکلاء ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا، وکلاء بھی مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے رہے۔