’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ : 7 ماہ میں 5 ہزار گھر مکمل، بڑا سنگ میل عبور، مریم نواز

06-26-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 7 ماہ میں “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام نے پہلا بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے انتہائی نادار اور بے گھر افراد کو 50 ہزار بلاسود قرضے فراہم کر دیے، 5 ہزار گھر مکمل پو چکے ،41 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت روزانہ 65 گھر مکمل ہو رہے ہیں،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی تاریخ میں بے مثال ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اجتماعی عزم، وژن اور محنت کا ثبوت ہے۔