این ڈی ایم اے کا بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری

06-26-2025

(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد سمیت فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان سمیت ملک کے دیگر شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاہم مطابق عوام سے التماس ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔