پنجاب کا بجٹ کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

06-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جس میں موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

پنجاب کے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ موجودہ ٹیکس کے ڈھانچے کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ نئے مالی بجٹ میں صوبائی محصولات، پراپرٹی ٹیکس اور ٹرانسپورٹ ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اسکے ساتھ ساتھ دیگر بھی کسی شعبے صنعت، زراعت، صحت، تعلیم میں اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں 18 شعبوں کے نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔