سکول سربراہان کا ٹیسٹ کی بنیاد پر تعیناتی کا فیصلہ مسترد

06-26-2025

(لاہور نیوز) اساتذہ تنظیموں نے سکول سربراہان کی ٹیسٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

پنجاب گورنمنٹ سکول سینئر سٹاف ایسوسی ایشن  نے حکومتی فیصلہ مسترد کیا۔  ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کا طریقہ کار سروس رولز 2014 میں درج ہے، سکول ہیڈز صرف سنیارٹی اور تجربہ کی بنیاد پر لگائے جا سکتے ہیں۔ سرپرست حافظ عبدالناصر کا کہنا ہے کہ سروس رولز کیخلاف ٹیسٹ لیکر ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کے فیصلہ کا بائیکاٹ کرتے ہیں، پالیسی کیخلاف تعیناتیوں سے جونیئرز، سینئر اساتذہ پر ہیڈز لگ جائیں گے۔