پرندوں کی بھرمار، لاہور ایئرپورٹ صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ
06-26-2025
(ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ایئرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مون سون سیزن میں ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ تمام ایئرلائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایئرلائنز انتظامیہ لاؤنج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں، چیک اِن کی دستیابی اور ایئرکرافٹ پارکنگ بے کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائیٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔