موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

06-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہ کر سکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیا، بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی۔  موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس اور دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔ لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد اور پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ  آپریشن جاری ہے۔  ادھر ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔