پنجاب کا بجٹ ایوان سے کل منظور ہو گا

06-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کا بجٹ ایوان سے کل (بروز جمعہ 27 جون) منظور ہو گا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کل پنجاب اسمبلی آئیں گی، کل وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز بجٹ تقریر بھی کریں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کل ایوان میں منظور شدہ اخراجات 2025-26 کی منظوری دی جائے گی۔