کمشنر لاہور کے شہر کی مرکزی امام بارگاہوں کے دورے ، منتظمین سے ملاقاتیں

06-26-2025

(ویب ڈیسک) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر شہر کی مرکزی امام بارگاہوں کےدورے کیے اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔

کمشنرلاہور نے امام بارگاہ جوہرٹاؤن منہاج الحسین اور مرکزی امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ محرم انتظامات احسن ترین انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔ کمشنرلاہورنے امام بارگاہوں کے لائسنس ہولڈرز سے بھی ملاقات کی، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن اوراسسٹنٹ کمشنراقبال ٹاؤن نے بریفنگ دی۔ کمشنرلاہورکی جامعہ منہاج الحسین میں فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبرسےملاقات ہوئی۔ کمشنرلاہور کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپیز کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، مرکزی امام بارگاہوں سے شروع جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا جارہا  ہے۔