روزمرہ اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان

06-26-2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کیلئے دردِ سر بن چکا ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کی مجموعی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 410 روپے ہو گئی ہے، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی درجن 244 روپے جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔ دوسری جانب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر ہیں، مقامی بازاروں میں میتھی 160 روپے، بھنڈی 120 روپے اور آلو 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتیں بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر دکھائی دے رہی ہیں، سیب 600 روپے، پپیتا 550 روپے اور آم سندھڑی 270 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔