کاہنہ: زبردستی گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

06-24-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں لڑکی سے ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمر دراز  نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم متاثرہ لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم عمر دراز کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔