یاسمین راشد کی ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 28 جون تک موخر

06-24-2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے پولیس گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ سنایا جا سکا، مزید سماعت 28 جون تک موخر کر دی گئی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 28 جون تک موخر کر دیا، متعلقہ جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ضمانتوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر  نے کارروائی موخر کی۔ دونوں مقدمات میں فریقین  نے ضمانتوں کی درخواست پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں، عدالت نے تھانہ سرور روڈ لاہور کے مقدمہ نمبر 109/23 اور 108/23 میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔