بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

06-24-2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

گزشتہ روز عدالت نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے، جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔