باغبانپورہ: خاتون کے ہاتھوں شوہراور بھتیجی کا قتل،مرکزی ملزم لڑکی کا والد نامزد

06-24-2025

(ویب ڈیسک) باغبانپورہ میں خاتون کے ہاتھوں شوہر اور بھتیجی کا قتل، مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا ۔

لڑکی کے والد صداقت ،بھائی جنید اور پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم صداقت نے شک کی بنا پر بیٹی اور بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ۔  ایف آئی آر کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی ،مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔