سی پیک کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر اور دیگر معاملات بہتر ہوئے، ڈاکٹر گوہر اعجاز
06-24-2025
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پیٹرن انچیف ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر، شپنگ اور دیگر معاملات بہتر ہوئے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انرجی کی لاگت جو پہلے 16 سینٹ فی یونٹ تھی، اب کم ہو کر 9 سینٹ تک آ گئی ہے، جو صنعتوں کیلئے ایک خوش آئند پیشرفت ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین جوائنٹ وینچرز کے ذریعے پاکستانی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے، پاکستان کے پاس خطے میں سب سے سستی اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے، جس کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان اور چین مل کر 100 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔