بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

06-24-2025

(ویب ڈیسک) لیسکو کے صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نیپرا  نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دیدی۔ لیسکو  نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا  نے کمپنی کی درخواست پر سماعت کر کے اربوں روپے وصول کرنے کی منظوری دی۔ لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، ایک سال کے دوران صارفین کو آٹھ ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہو گی۔ لیسکو  نے 2019 سے 20 کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔ کمپنی نے 2020 سے 21 کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا لیسکو  نے 2021 سے 22 کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔