بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ تک توسیع
06-24-2025
(لاہور نیوز) بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ تک توسیع کر دی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھا دی گئی، پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی پابندی برقرار ہے۔ نوٹم میں بھارتی فضائی ٹریفک کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی تفصیلات بھی درج ہیں، یہ پابندی بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے اور اس کا مقصد فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو مخصوص راستوں سے گزرنے میں دشواری پیش آتی ہے، اس پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں کیلئے ہو گا تاہم پاکستان کی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھلی رہے گی۔