راوی روڈ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

06-24-2025

(لاہور نیوز) راوی روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو مختلف مقامات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ زاہد، اللہ رکھا اور طارق شامل ہیں, ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت ہزاروں روپے میں ہے۔ پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔