بادامی باغ: معمولی تلخ کلامی پر 46 سالہ پراپرٹی ڈیلر قتل

06-23-2025

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ سادات کالونی میں پراپرٹی ڈیلر افتخار عرف بھولا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بادامی باغ پولیس کے مطابق معمولی لڑائی جھگڑے پر ملزموں  نے فائرنگ کر کے افتخار عرف بھولا کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، تشویشناک حالت میں اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مقتول دم توڑ گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔