وفاقی بجٹ بارے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو صبح 11 بجے طلب

06-22-2025

(لاہور نیور) نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر حتمی اجلاس کل 23 جون کو ہو گا جس میں ایوان زیریں میں کل ہی بحث سمیٹ دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پیر کی صبح 11 بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ بجٹ اجلاس  میں سینیٹ کی جانب سے سفارشات زیر غور لائی جائیں گی، مختلف محکمہ جات کے موجودہ مالی سال کے مطالبات زر اور کٹ موشنز پر بھی غور ہو گا۔