7 سے 8گھنٹے کی نیند لینے کے کیا فوائد ہیں؟ماہرین نے تفصیل بیان کردی
06-22-2025
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے 7 سے 8گھنٹے کی نیند لینے سے جسم پر ہونے والے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کی نیند کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے ہوتا ہے تو جِلد کی صحت بہتر ہونے کا امکان بھی بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی نیند کے بعد بیدار ہونے پر آپ تازہ دم نظر آتے ہیں۔آپ کی نیند کا دورانیہ جتنا زیادہ ہوگا، جِلد کی شفافیت اتنی زیادہ بہتر ہوگی، نیند کی کمی سے تناؤ کا سامنا ہوتا ہے جس سے کیل مہاسے زیادہ نکلتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان طالبعلموں کو کیل مہاسوں کا زیادہ سامنا ہوتا ہے جو نیند کی کمی اور تناؤ کے شکار ہوتے ہیں اگر آپ آنکھوں میں چمک چاہتے ہیں یا آنکھوں کے اردگرد سیاہ حلقوں کو دیکھنا نہیں چاہتے؟ تو اچھی نیند کو عادت بنالیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں 7 سے 8 گھنٹے سونے والے افراد زیادہ صحت مند اور زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔اگر آپ یادداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو مناسب نیند کو یقینی بنائیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دوران ہمارا دماغ یادوں کو ٹھوس انداز سے محفوظ کرتا ہے اور اس طرح طویل المعیاد یادیں تشکیل پاتی ہیں۔