محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
06-22-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں بارش برسنے کے باعث گرمی کی شدت کم ہو گئی اور موسم خوش گوار ہو گیا، درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے جس کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، فیروزپور روڈ، کلمہ چوک، کینال روڈ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی سے ستائے شہریوں کے کھلے چہرے کھل اٹھے محکمہ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔