نشتر کالونی کے علاقہ میں خاوند کے بیوی پر چھریوں کے وار، ملزم گرفتار
06-21-2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں خاوند نے چھری کے وار سے بیوی کو زخمی کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی، نشترکالونی پولیس کی 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ خاتون حیدر چوک نشتر کالونی بہن کی گھر آئی ہوئی تھی، ملزم اور بیوی خدیجہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا۔ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم نے غصے میں بیوی کو چاقو سے مارنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا جسے گھر کے قریب سے ہی جلد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم اسلم سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔