سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانےکا اعلان
06-20-2025
(لاہور نیوز) حکومت نے 12 ارب کی لاگت سے سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانےکا اعلان کر دیا۔
فی سکول20سے25لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئےفنڈزدیئے جائیں گے،فلٹریشن پلانٹ سےعلاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کر سکیں گے، سکول کےباہربھی صاف پانی کی فراہمی کیلئےنلکےلگائےجائیں گے، بہترپانی دستیاب ہونےپر500فٹ بورکرکےعام فلٹریشن پلانٹ لگے گیں۔ پانی کی کوالٹی خراب ہونےپرمہنگےواٹرفلٹریشن پلانٹ لگائےجائیں گے، واٹرفلٹریشن پلانٹ چلانے کیلئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے۔