راوی روڈ: جوتوں کے کارخانے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
06-19-2025
(لاہور نیوز) راوی روڈ سے ملحقہ ٹمبر مارکیٹ جوتوں کے کارخانے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
73سالہ شخص کارخانے کے غسل خانے میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے ہوئی اور وہ رحیم یار خان کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے مزید قانونی کارروائی کیلئے متوفی کی لاش کو مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔