ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی
06-19-2025
(لاہور نیوز) ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی۔
ای وہیکلز کیلئے عام نمبر پلیٹ سے ہٹ کر نئی نمبر پلیٹ جاری کر دی گئی، ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کی نمبر پلیٹ مکمل گرین کلر کی ہو گی، آئندہ تمام الیکٹرک وہیکلز مالکان نئی پلیٹس لگانے کے پابند ہونگے۔ ایڈیشنل ڈی جی احمد سعید نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ابتک 14 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں، 1461کاریں، 31 بسیں اور 36 الیکٹرک رکشے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت دی گئی ہے، اگلے مالی سال میں بھی الیکٹرک گاڑیوں پر رعائت برقرار رہے گی۔