رواں سال 25 فیصد زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے
06-19-2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور کاظم علی پیر زادہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں عرفان علی کاٹھیا نے ایجنڈا پیش کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ افسروں شریک ہوئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزراء نے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر رواں سال 25 فیصد زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں،صوبے میں اربن و فلیش فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے پنجاب بھر میں جاری ڈی سلٹنگ کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، صوبے بھر کے تمام بڑے ندی نالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، 100 ملین سے زائد لاگت والی دریائی کٹاؤ کی روک تھام بارے سکیموں کی ماڈل سٹڈی لازم قرار دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات مکمل کریں، واسا حکام کو ڈی سلٹنگ اور اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، کاظم علی پیرزادہ نے بتایا کہ دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کی سکیموں کیلئے معیار کے اصولوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔