شاہین، حارث، رضوان، حسن اور شاداب بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

06-19-2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں، شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن سٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔ محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنایا ہے، اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا ہے۔