صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی، حبس میں اضافہ

06-19-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور تیز دھوپ اور گرمی کی لپیٹ میں آ گیا۔

شہر میں ہواؤں کے تھمنے سے حبس میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو معمول سے زیادہ گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو حبس میں اضافے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 22 جون سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں، جو گرمی کے زور میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔