پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

06-18-2025

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 5 سال بعد لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں لاہور سے پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز 18 جون کو آج دوپہر 12 بجے پیرس روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے پہلے ہی ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہا ہے۔ پیرس جانے والی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پہلی پرواز کی روانگی سے قبل علامہ اقبال ایئر پورٹ پر سادہ مگر پرُوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا، جس کے بعد  پی آئی اے حکام اور فرانس ایمبیسی کے نمائندوں  نے مسافروں کو رخصت کیا۔