پنجاب کے بلدیاتی انتخابات، حکومت نے نئے نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا

06-18-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جسے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔

حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب ان کے براہ راست انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کونسلر  کیا کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے بلدیاتی نظام میں اضلاع کے بجائے تحصیل کونسلز کو مالی سطح پر بااختیار بنایا جائے گا، پہلے مرحلے میں بجٹ منظوری کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔