محکمہ ریلوے کا ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

06-18-2025

(لاہورنیوز) پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرایے میں 3 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جبکہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ 4 فیصد بڑھایا گیا ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہوگا۔