کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل فوٹریس سٹیڈیم میں ہو گی

06-17-2025

(لاہور نیوز) ڈی جی ہیلتھ آفس اور فوٹریس سٹیڈیم میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کی، کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل 18 جون کو فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہو گی، جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گی۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے کی، ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ، سائرہ افضل تارڑ، ڈی سی لاہور، سیکرٹری صحت و آبادی، ایس پی کینٹ اور ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسروں  نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ مریم نواز کلینک آن ویلز کے توسیعی پروگرام کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر صحت نے تقریب کے حوالے سے افسروں  کو گائیڈ لائن دیں، اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی گئی، توسیعی پروگرام سے667 نئی گاڑیاں مریم نواز کلینک آن ویلز بریگیڈمیں شامل ہوں گی۔