نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کر کے کل پاکستان واپس پہنچیں گے
06-17-2025
(ویب ڈیسک) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کر کے کل پاکستان واپس آئیں گے۔
نواز شریف نے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، حکومت پاکستان بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہو رہی ہے، ایران سے ہمارا تعلق مذہبی اور ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے، مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔