محکمہ سیاحت میں آسامیوں کا اعلان

06-17-2025

(ویب ڈیسک) محکمہ سیاحت نے ’’ٹی ڈی سی پی انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کیلئے آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ  سیاحت نے انسٹی ٹیوٹ کیلئے پرنسپل کی آسامی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہیڈ آف اکیڈمیز، ایڈمن اینڈ فنانس افسر، ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔  گرافک ڈیزائنر، فرنٹ ڈیسک آفیسر، سٹوڈنٹ قونصلر کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جون مقرر کی گئی ہے ۔ مذکورہ آسامیوں پر بھرتی دو سال کے کنٹریکٹ پر کی جائے گی۔