بابراعظم بگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

06-17-2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز  بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی  پلاٹینم کیٹگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابراعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔