لاہور :مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
06-17-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مغل پورہ میں لال پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے سے بھی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا، دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی میں واقع ایک گھر سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی، ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی ملک محمد اعجاز اعوان گھر میں اکیلے مقیم تھے جبکہ اہل خانہ شادی میں شرکت کے لئے دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔ ادھر کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان زاہد ولد دین محمد جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت نہ ہونے والے افراد کی لاشیں سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔