پنجاب حکومت کا ایک ارب روپے کی ایمبولینسیں خریدنے کا فیصلہ
06-16-2025
(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینسز ریسکیو 1122 کو دینے کے بعد اب ہسپتالوں کیلئے دوبارہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ صحت و آبادی ہسپتالوں سے مریض مستقل کرنے کیلئے ایک ارب کی ایمبولینسز خریدے گا ۔
ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کیلئے کیتھ لیبز بنانے کا منصوبہ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کیتھ لیبز کیلئے بجٹ میں سوا ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا ریجنل بلڈ سنٹر لاہور کا منصوبہ، 20 کروڑ مختص، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبز کو جدید بنانے کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ جیل ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ماں بچہ صحت پروگرام ٹھیکے پر چلانے کیلئے ساڑھے 12 ارب مختص جبکہ دیہی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے نام سے بنیادی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کیلئے ایک ارب مختص رکھے گئے ہیں۔ پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 4 ارب 44 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔