نیشنز ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر
06-16-2025
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد تین ،تین گول سے برابر ہوگیا۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی کا انتہائی دلچسپ میچ دیکھنے کا ملا ہے، گرین شرٹس نے میچ میں 2 مرتبہ برتری حاصل کی لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔ پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمٰن اور رانا وحید اشرف نے گول سکور کیے، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جاپان کے خلاف کھیلے گی۔