حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
06-15-2025
(لاہور نیوز)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے ہو گئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔