سبزہ زار: لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی حلقہ میں آمد، لوگوں کے مسائل سنے
06-15-2025
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اپنے مرکزی دفتر پی پی 168، این اے 126 مرغزار کالونی سبزہ زار پہنچ گئے اور لوگوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔
لیگی ایم این اے کے ہمراہ نگہت، شیخ مطیع الرحمٰن اور شازیہ بھٹی سمیت دیگر متعدد رہنما بھی موجود تھے۔ سیف الملوک کھوکھر نے حلقہ نمائندگان سے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل پر لوگوں سے بات چیت کی جبکہ حلقے کے لوگوں کی شکایات دور کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے مطیع الرحمٰن کو پی پی 168 کیلئے آرگنائزر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔