گلشن راوی اے بلاک میں 3روز سے بجلی بند، مکینوں کا احتجاج
06-15-2025
(ویب ڈیسک) گلشن راوی اے بلاک میں 3روز سے بجلی کی بندش کے باعث مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے اہل علاقہ پریشان ہیں،بجلی کی طویل بندش سے علاقے میں پانی کی بھی قلت ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا، ایس ڈی او آفس سے عملہ غائب ہے۔ ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا مگر پاور کم ہونے کی وجہ دوبارہ خراب ہوگیا۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر فوری علاقے کی بجلی بحال کرائیں۔