لاہور کے داخلی وخارجی راستوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
06-15-2025
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور کےداخلی وخارجی راستوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے لاہور پولیس نے ایل ڈی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کوٹاسک سونپ دیئے۔ ابتدائی طورپر بابوصابو، سگیاں،پل راوی سمیت6 داخلی وخارجی پوائنٹس کواپ گریڈ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کی طرز پر خوبصورت انٹری پوائنٹ وپولیس ناکوں کو منظم کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق ناکوں پرپولیس کیلئےخوبصورت اور آرام دہ کمرے بنائےجائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ناکوں پر خواتین کی چیکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ یاد رہے کہ اس وقت شہر میں داخلی اور خارجی راستے 13 مقامات سے موجود ہیں۔