ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز، قومی ٹیم آج میزبان ملائیشیا سے ٹکرائے گی

06-15-2025

(لاہور نیوز) ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز آج کوالالمپور میں ہوگا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم میزبان ملائیشیا سے ٹکرائے گی، پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 جون کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا مقابلہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو ہوں گے، جبکہ نیشنز کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کی حق دار بنے گی۔ پاکستان پول بی میں جاپان، ملائشیا اور نیوزی لینڈ کے ہمراہ شامل ہے، پول اے میں فرانس، کوریا، ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔