پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 276 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

06-14-2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب حکومت سے 276 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کا زیادہ حصہ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے، تنخواہوں کی مد میں 217 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، نئے تھانوں، نئے ٹریننگ سینٹروں اور پولیس لائنز کی تعمیر سمیت دیگر ڈویلپمنٹ کی مد میں 17 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول کی مد میں 9 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، نئے یونٹ سی سی ڈی کیلئے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔ رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کو تمام اخراجات کیلئے 230 ارب روپے کا بجٹ ملا ہے، مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں پنجاب پولیس کیلئے 186 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن 44 ارب روپے بجٹ کم پڑنے پر پنجاب پولیس کی ڈیمانڈ پر سپلیمنٹری گرانٹ میں جاری کیا گیا۔