آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی رہے گی، بارشوں کی پیشگوئی
06-14-2025
(لاہور نیوز) گزشتہ رات آندھی اورہواؤں کے بعد صبح سویرے شہر کا موسم گرم ہے۔
شہرکا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ 42 اور کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔ شہر میں11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج شہرمیں سورج اوربادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے16جون تک شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔