وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز: بیڈمنٹن میں فیصل آباد کی راولپنڈی کیخلاف جیت
06-14-2025
(لاہور نیوز) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے تحت بیڈمنٹن اور کبڈی کے انٹر ڈویژن مقابلے زور و شور سے جاری ہیں۔
پہلے روز بیڈمنٹن کے میدان میں فیصل آباد کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو تین صفر سے شکست دی، جبکہ لاہور نے سرگودھا کو تین صفر سے مات دے دی۔ گوجرانوالا کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھا کر جیت کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے، بیڈمنٹن گرلز اور بوائز کے یہ مقابلے 18 جون تک جاری رہیں گے۔ دوسری جانب کبڈی کے دلچسپ مقابلے میں لاہور نے فیصل آباد کو شکست دے دی، کھلاڑیوں اور کوچز نے سمر گیمز کے باقاعدہ انعقاد کو نوجوان ایتھلیٹس کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔