ہیٹ ویو کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
06-13-2025
(لاہور نیوز) پاکستان بھر میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو سفر سے پہلے چند احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ سفر کے آغاز سے پہلے گاڑی میں پانی اور کولنٹ کی مقدار کو لازمی چیک کریں جبکہ انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر بھی نظر رکھیں، شدید گرمی کی صورت میں گاڑی میں لائٹر، موبائل فون، پرفیوم یا کاربونینٹڈ مشروبات نہ رکھیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ موٹر وے پولیس نے دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کا کہا ہے، موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران کوشش کریں کہ بچوں یا بزرگوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔ اسکے علاوہ گاڑی میں اضافی پانی، فرسٹ ایڈ باکس رکھنے اور گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے، اسی طرح گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر رہے۔