گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا
06-13-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے ایران اور اسرائیل جنگ کے باعث اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا۔
گورنر پنجاب نے کل ایران اور عراق کے دورے پر جانا تھا۔ گورنر پنجاب کی 5 چھٹیاں بھی صدر مملکت آصف زرداری نے منظور کر لی تھیں تاہم اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے باعث گورنر سردار سلیم حیدر نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔