سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر، نئی تجویز سامنے آ گئی
06-13-2025
(لاہور نیوز) سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے تجویز سامنے آ گئی۔
ارکان سینیٹ کی سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دے دی گئی، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کی جائے جبکہ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہونی چاہیے۔ ارکان سینیٹ کے مطابق اس ایک اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہو گا، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کا حامی ہوں تاہم حکومت ارکان کی اس تجویز پر غور کرے گی۔ حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ پنشن کی عمر 62 سال کرنے سے مالی فائدے نہیں ہوں گے کیونکہ دفاعی بجٹ میں 800 ارب روپے تنخواہوں کے لئے ہیں جبکہ وفاق کے سرکاری امور چلانے کیلئے 970 میں سے 580 ارب تنخواہیں ہیں۔